اپریل فول کی تاریخ

اپریل فول کی تاریخ

اپریل گریگورین کلینڈر کے چوتھے مہینے کا نام ہے جس کا مطلب ہے پھولوں کا مہینہدنیا میں بہت سے کلینڈر سسٹم ہیں جیسے اسلامی مہینے اور سال اور گریگورین کلینڈرجو1584 میں رائج ہوا اور آج عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے ، جولین کلینڈر (گریگورین کلینڈر سے پہلے رائج تھا) وغیرہ۔1564 سے پہلے دنیا بھر میں جولین کلینڈر کے مطابق نیا سال 1 اپریل کو منایا جاتا تھا.

Image result for charles ix of france picture

فرانس کے بادشاہ چارلس نہم نے 1563 میں حکم دیا کے آئیندہ نیا سال یکم اپریل کی بجائے یکم جنوری سے شروع ہو گا ۔

اس دور میں ٹی وی میڈیا تو تھا نہیں چنانچہ دور دراز کے دیہات کے لوگ بادشاہ کے اس اعلان سے بے خبر رہے اور نیا سال حسب دستور یکم اپریل سے شروع کرتے رہے اور باہم تحائف کا تبادلہ بھی کرتے رہے۔

شہری لوگوں نے ان دیہاتیوں کی کم علمی کا مذاق بنانا شروع کیا اور جو لوگ یکم اپریل سے نیا سال شروع کرتے تھے ان کو اپریل فول کہنا شروع کر دیا۔

پھر کم علم کو اپریل فول کہنا روائت بن گئی اور آہستہ آہستہ یورپ اور امریکہ کی بہت سی ریاستوں میں پھیل گئی برطانیہ میں یہ روائت 18 ویں صدی میں پہنچی جہاں یکم اپریل کے دن ایک دوسرے کوجھوٹے مذاق کا نشانہ بنایا جانے لگا اور اخبارات اس دن اپنے پیپر میں عوام کو خوش کرنے کے لیے کوئی جھوٹی خبر شائع کرتے اور اس خبر کی تردید اگلے دن یا اخبار کے نیچے کیجاتی اور لکھا جاتا آپ اپریل فول بن گئے ہیں۔

اپریل فول نیوز کا ایک نمونہ

Image result for april fool news paper

ایرانی کلینڈر کے مطابق آج بھی نیا سال 21 مارچ سے شروع ہوتا ہے ایران کا یہ کلینڈر سسٹم یورپ میں بھی ایک عرصہ تک رائج رہا علم نجوم کے برجوں کے 12 مہینے بھی پرانے ایرانی کلینڈر کے مہینوں کے نام پر ہیں۔