دُنیا کی ٹاپ 10 لمبی ترین سڑکیں جن کی لمبائی انسان کو حیرت میں ڈال دیتی ہے

دادا جی نے فرمایا تھا”لمبے سفر پر جانا اور بغیر کسی مقصد کے جانا ایک فضول کام ہے جو جان مال اور وقت کا ضیاع ہے” لیکن دادا جی کو گُزرے ہُوئے ایک زمانہ ہوگیا اور اُنہیں پتہ نہیں تھا کہ لمبے سفر پر جانا اور بغیر کسی مقصد کے جانا موجودہ نوجوان نسل کا سب سے پسندیدہ مشغلہ بن جائے گا کیونکہ جہاں وہ اس سفر سے بیشمار سیلفیز بنا کر سوشل میڈیا پر لگانے کا خواب پُورا کریں گے وہاں بہت سی خُوبصورت یادوں کو اپنے دل اور دماغ کیساتھ اپنے کیمرے میں قید کر لیں گے ۔

اس آرٹیکل میں ہم دُنیا کی دس طویل ترین سڑکوں کو شامل کر رہے ہیں جن کی لمبائی ناپنے کے لیے لانگ ڈرائیو پر نکلنے والے شوقین حضرات بھی کئی دفعہ سوچتے ہوں گے۔

نمبر 10 انٹرسٹیٹ 80، امریکہ

Exit 203, Iron Point, Interstate 80, Nevada

انٹرسٹیٹ 80 (1-80) جسے کولمبس ہائی وے کے نام سے جانا جاتا ہے امریکہ کی ایک ہائی وے ہے جسکی لمبائی تقریباً 4666 کلومیٹر ہے اور اتنی لمبی سڑک ہونے کے باعث یہ دُنیا کی دسویں لمبی ترین سڑک مانی جاتی ہے جس پر اگر 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بغیر رُکے سفر کیا جائے تو ایک کنارے سے دُوسرے کنارے تک جانے میں تقریباً 39 گھنٹے درکار ہوں گے۔

نمبر 9 انٹرسٹیٹ 90، امریکہ

File:I-90 floating bridges looking east.JPG
Tradnor / CC BY-SA

لمبی ترین سڑکوں میں نواں نمبر انٹرسٹیٹ 90 ہائی وے کا ہے جو امریکہ میں بوسٹن سے شروع ہوکر واشنگٹن تک جاتی ہے اور یہ سڑک 4860.2 کلومیٹر لمبی ہے اور اس سڑک کی تعمیر 1985 میں مکمل ہُوئی، اس سڑک پر دُنیا کے 2 لمبے ترین پُل لیسی وی مورو میموریل بریج اور ہومر ایم ہیڈلی میموریل بریج واقع ہیں جو اس سڑک پر سفر کرنے والوں کو دعوت نظارہ دیتے ہیں۔

نمبر 8 یو ایس روٹ 6، امریکہ

File:US Route 6 - Pennsylvania (4161409512).jpg
Doug Kerr from Albany, NY, United States / CC BY-SA

یو ایس روٹ 6 کو گرینڈ آرمی آف ریپبلک ہائی وے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اس سڑک کی کُل لمبائی تقریباً 5158 کلومیٹر ہے اور یہ دُنیا کی آٹھویں لمبی ترین سڑک ہے۔

نمبر 7 یو ایس روٹ 20، امریکہ

File:Utah State Route 20.jpg
YubYub41 / CC BY-SA

لمبی سڑکیں بنانے میں امریکہ بازی لے گیا اور یو ایس روٹ 20 ناصرف دُنیا کی ساتویں لمبی ترین سڑک بنائی بلکہ اس سڑک کو امریکہ کی طویل ترین سڑک ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، اس سڑک کی کُل لمبائی 5415 کلومیٹر ہے اور یہ امریکہ کی 9 ریاستوں میں سے گُزرتی ہے۔

نمبر 6 چائینہ نیشنل ہائی وے 010، چین

امریکہ کی لمبی سڑکوں کے ریکارڈ کو توڑتی ہُوئی چائینہ نیشنل ہائی وے 010 جسے ٹونگسن ایکسپریس وے کے نام سے جانا جاتا ہے دُنیا کی چھٹی لمبی ترین سڑک ہے اور اس سڑک کی کل لمبائی 5700 کلومیٹر ہے۔

نمبر 5 گولڈن کواڈریلیٹرک ہائی وے نیٹ ورک، انڈیا

File:HIghway Chennai Bangalore.jpg
Soham Banerjee from Pune, india / CC BY

رقبے کے لحاظ سے انڈیا دُنیا کا ساتواں بڑا مُلک ہے اور گولڈن کواڈریلیٹرک ہائی وے انڈیا کے 4 بڑے شہروں دہلی، ممبئی، کلکتہ اور چنائی کو آپس میں ملاتی ہے اور دُنیا کی پانچویں لمبی ترین سڑک ہے اور اس سڑک کی کُل لمبائی 5846 کلومیٹر ہے اور یہ 2012 میں مکمل ہوئی۔

نمبر 4 ٹرانس کینڈا ہائی وے، کینڈا

The lovely road goes on and on - Trans-Canada Highway from Sudbury to Wawa

ٹرانس کینڈا ہائی کی کی کُل لمبائی تقریباً 7821 کلومیٹر ہے اور یہ سڑک دُنیا کی چوتھی لمبی ترین سڑک ہے اور اسے کینڈا کی دُوسری لمبی ترین سڑک ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جو 1950 میں منظور ہُوئی اور 1962 میں اس کا افتتاح کیا گیا مگر تعمیر کا کام 1971 تک جاری رہا، اس سڑک کی تعمیر پر اُس دور میں 1 بلین ڈالر لاگت آئی۔

نمبر 3 ٹرانس سائبرین ہائی وے، روس

اس سڑک کی کُل لمبائی 11000 کلومیٹر ہے اور یہ روس میں سینٹ پیٹربرگ سے ولادیوسٹوک تک پھیلی ہُوئی ہے اور اسے دُنیا کی تیسری لمبی ترین سڑک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

نمبر 2 ہائی وے 1، آسٹریلیا

Highway 1, Australia

دُنیا کی دُوسری اور آسٹریلیا کی پہلی لمبی ترین سڑک ہائی وے 1 کی کُل لمبائی 14500 کلومیٹر ہے اور اس سڑک پر روزانہ تقریباً دس لاکھ سے زیادہ افراد سفر کرتے ہیں۔

نمبر 1 پان امریکن ہائی وے

دُنیا کی سب سے لمبی سڑک پان امریکن ہائی وے جو امریکہ کے تمام انٹرسٹیٹ ہائی وے نیٹ ورکس کو کراس کرتی ہے 20 مُلکوں پر پھیلی ہُوئی ہے، اس سڑک کی کُل لمبائی 48000 کلومیٹر ہے یعنی اگر آپ اس سڑک پر لانگ ڈرائیو کر کے سڑک کے دُوسرے سرے تک جانا چاہیں تو آپ کو 20 ملکوں میں سے گُزرنا ہوگا اور اتنا لمبا سفر کرنے کے لیے آپ کو کئی ہفتے ڈرائیو کرنا ہوگی۔

Featured Image Preview Credit: Photo by Nextvoyage from Pexels, The Image has been resized and cropped.