دُنیا کے 8 مسلم ممالک جن کی سرزمین پر کوئی دریا نہیں بہتا

دریا پانی کا قُدرتی خزانہ ہیں جو جہاں زمین کے ایک بڑے رقبے کو زرخیز بناتے ہیں وہاں پانی کو دوسرے دریاؤں، جھیلوں نہروں اور سمندروں تک لیکر جاتے ہیں اور یہ سلسلہ حکم خُدا سے نجانے کتنی صدیوں سے جاری ہے جس سے رب کائنات کی بیشمار مخلوق فائدہ حاصل کرتی ہے۔

اس آرٹیکل میں آپکا تعارف دُنیا کے 8 مسلم ممالک سے کروایا جائے گا جن کی سرزمین پر کوئی قُدرتی اور مستقل دریا نہیں بہتا ان خطوں میں وادیاں ہیں جہاں بارش کا پانی بارش کے موسم میں ندی نالوں کی شکل میں بہتا ہے اور یہ ممالک پانی کی ضروریات اسی پانی سے یا سمندر کا پانی اور استعمال کیا ہُوا پانی صاف کرکے پُوری کرتے ہیں۔

نمبر 1 سعودی عربیہ

سعودی عرب کا شُمار میڈل ایسٹ کے بڑے ممالک میں ہوتا ہے جس کی سرزمین کو دُنیا کے 2 بڑے سمندروں (پرشین گلف، ریڈ سی) کا ساحل ہے مگر اس خطے میں کوئی قُدرتی دریا نہیں بہتا اور آبادی کے لحاظ سے یہ دُنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جہاں کوئی دریا نہیں ہے کیونکہ اس خطے کی زیادہ تر زمین صحراؤں پر مشتعمل ہے۔

پانی کی ضرریات پُوری کرنے کے لیے سعودی عرب میں سمندر کا پانی فلٹر کر کے مہیا کیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ استعمال شُدہ پانی کو بھی دوبارہ صاف کر کے پینے اور استعمال کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔

نمبر 2 لیبا

لیبا نارتھ افریقہ کا ایک بڑا مُلک ہے اور آبادی کے لحاظ سے دُنیا کا سولہواں بڑا مُلک ہے مگر اس خطے میں بھی کوئی قُدرتی دریا نہیں ہے، پانی کی ضرریات پُوری کرنے کے لیے یہاں انسانی ہاتھوں کے دریا کھودے ہیں اور مُلک میں بڑے پائپس کے ساتھ پانی کی سپلائی مہیا کی جاتی ہے۔

نمبر 3 بحرین

بحرین سعودی عرب اور قطر کے درمیان سمندر کے اندر ایک جزیرہ نما مُلک ہے جسکے چاروں طرف سمندر ہے اور پُورے ملک میں کوئی دریا نہیں ہے، بحرین کو تقریباً 16 کلومیٹر لمبی کوسٹل ہائی وے کیساتھ سعودی شہر الخبر کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

نمبر 4 عمان

سلطنت آف عمان ساؤتھ ایسٹ عربیہ کا ایک بڑا ملک ہے جس کا بارڈر یو،اے، ای، سعودی عربیہ اور یمن کے ساتھ ملتا ہے اس ملک میں بھی کوئی دریا نہیں بہتا۔

نمبر 5 متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں بھی کوئی مستقل دریا نہیں بہتا اور پانی کی ضروریات زیادہ تر سمندر کے پانی کو صاف کرکے پُورا کی جاتی ہیں اسکے علاوہ زیر زمین پانی بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

نمبر 6 یمن

یمن کا شُمار بھی بڑے عرب ممالک میں ہوتا ہے جسکے ایک طرف سعودی عربیہ اور عمان کا بارڈر ہے اور ایک طرف سمندر اور اس ملک میں بھی کوئی مستقل دریا نہیں بہتا اس ملک میں خُشک وادیاں ہیں جہاں بارش کے بعد نالوں میں بارش کا پانی بہتا ہے۔

نمبر 7 کویت

کویت مشرقی عرب کا مشہور ملک ہے جسکا بارڈر سعودی عربیہ اور عراق سے ملتا ہے، کویت کے پاس دُنیا میں تیل کا چھٹا بڑا ذخیرہ ہے مگر اس ملک میں بھی کوئی قُدرتی اور مستقل دریا نہیں ہے۔

نمبر 8 قطر

قطر کے پاس دُنیا میں 13ویں نمبر پر تیل کے بڑے ذخائر ہیں مگر اس مُلک کی سرزمین پر بھی کوئی مستقل دریا نہیں ہے مگر یہاں بھی وادیاں ہیں جہاں بارش میں کے موسم میں بارش کا پانی نالوں کی شکل میں بہتا ہے۔