دیر سے سونے والوں کے لیے بُری خبر

طبعی ماہرین نے رات کو دیر سے سونے اور صبح کو دیر سے جاگنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوراً اپنی اس روش کو تبدیل کریں کیوں کے یہ اُن کی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ فوراً
ماہرین نے 4 لاکھ 33 ہزار لوگوں کو جن میں رات کو دیر سے سونے والے اور صبح دیر سے اُٹھنے والے اور اسی طرح رات کو جلد سونے والے اور صبح سویرے اُٹھنے والے شامل تھے پر روزانہ کی بنیاد پر تحقیق کی جس میں انہیں حیرت انگیز نتائج دیکھنے کو ملے۔

ماہرین کا کہنا ہے جو لوگ رات کو دیر سے سوتے ہیں اُن میں رات کو جلد سو جانے والوں کی نسبت مرنے کے چانسز 10 فیصد بڑھ جاتے ہیں ماہرین نے بتایا کے دیر سے اُٹھنے والے افراد کا وزن بہت جلد بڑھ جاتا ہے اور وہ کئی طرح کے ذہنی اور جسمانی امراض کا شکار ہو جاتے ہیں۔
ماہرین نے اپنی یہ ریسرچ 38 سے 73 سال کے افراد پر کی جس میں اُن سے ان کی روزانہ کی زندگی کے ٹائم ٹیبلز کے مطعلق پوچھا گیا، جو افراد صبح جلدی اُٹھنے اور رات کو جلد سونے کے عادی تھی وہ رات کو دیر سے سونے اور صبح کو دیر سے اُٹھنے والوں کی نسبت زیادہ چاک و جوبند اور صحت مند تھے جبکہ دیر سے سونے والے کئی طرح کی بیماریوں میں مبطلع پائے گئے جن میں دل اور دماغ کی بیماریاں سر فہرست تھیں۔

ویسٹرن یونیورسٹی امریکہ میں ہونے والی اس ریسرچ کے انچارج ڈاکٹر کرسٹن نوسٹن جو نیورلوجی کے ماہر ڈاکٹر ہیں کا کہنا تھا کے جو لوگ فطرت کے بنائے ہوئے کام اور آرام کے اوقات سے ہٹ جاتے ہیں ان کے جسم کا دفاعی نظام کمزور ہو جاتا ہے اور رات کو دیر سے جاگنے اور تمابکو نوشی، شراب نوشی یا کسی اور منشیات کے مسلسل استعمال سے بہت جلد بیماری کا شکار ہوتے ہیں اورعام بیماری سے بھی ان کی جان جانے کا خطرہ دوسرے افراد کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔

پروفیسر نے ایسے افراد کو تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دن کا زیادہ حصہ سورج کی یاں تیز روشنی میں گزاریں اور رات کے اندھیرے میں آرام کریں ، پوری کوشیش کریں کہ رات کو دیر سے نہ سوئیں اور اگر ایسا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو پوری کوشیش کریں کے صبح کو وقت پر بیدار ہوں اور اس عادت کو اپنی روزانہ کی روٹین میں شامل کریں ، ایسا کرنے کے صرف ایک ہفتے بعد آپ اپنے آپ کو زیادہ چاک و چوبند اور توانا پائیں گے۔