سعودی عرب کے چند حیرت انگیز اور دلچسپ حقائق

سعودی عرب مُسلمانوں کے انتہائی مقدس مقامات کی سرزمین ہونے کے ساتھ ساتھ تیل کے ذخائر رکھنے والا دُنیا کا سب سے بڑا مُلک ہے جس نے دُنیا کے کئی ممالک کی معشیت کو اپنے کاندھوں پر اُٹھایا ہُوا ہے، اس آرٹیکل میں سعودی عرب کے چند دلچسپ حقائق کو شامل کیا جارہا ہے جنہیں بہت سے لوگ پہلے نہیں جانتے اور جو آپ کی معلومات میں اضافہ کریں گے۔

C:\Users\Zubair\Downloads\human-2629865_1920.jpg

سعودی عرب کا کُل رقبہ 21 لاکھ پچاس ہزار کلومیٹر سکوئر ہے اور یہ الجیریا کے بعد دُنیا کی سب سے بڑی عرب ریاست ہے اور رقبے کے لحاظ سے دُنیا کا بارواں سب سے بڑا مُلک ہے جس کی آبادی 35 ملین ہے اور اس کُل آبادی کے 50 فیصد افراد 25 سال سے کم عُمر کے ہیں اور آبادی کے لحاظ سے سعودی عرب دُنیا کا 41 واں بڑا مُلک ہے۔

Rub al Khali 002.JPG
Nepenthes / CC BY-SA

صحرا الربع الخالی دُنیا کا سب سے بڑا ریت کا صحرا ہے جو سعودی عرب کے تقریبا 25 فیصد رقبے پر مسشتعمل ہے اور اس صحرا میں ریت کے پہاڑ ہیں جن کی بُلندی بعض مقامات پر 450 میٹر تک اونچی ہے۔

اتنا بڑا صحرا ہونے کے باوجود ورلڈ بنک کے مُطابق سعودی عرب میڈل ایسٹ میں کاروبار کے لیے سب سے بہترین مُلک قرار دیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں سعودی افراد کے لیے علاج معالجہ بلکل مُفت ہے اور اس کا سارا خرچہ سعودی حکومت برداشت کرتی ہے۔

King Fahd’s Fountain.jpg
Ferdinand Reus from Arnhem, Holland / CC BY-SA

سعودی عرب میں دُنیا کا سب سے اُونچا پانی کا فواراہ ہے جسے جدہ کا نام دیا گیا ہے نمکین پانی کو صاف کرکے پینے کے قابل بنانے والا دُنیا کا سب سے بڑا پانی کا پلانٹ بھی سعودی عرب میں نصب ہے۔

C:\Users\Zubair\Downloads\city-kingdom-tower-35761.jpg

آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ سعودی عرب میں منرل واٹر کی بوتل تیل سے زیادہ مہنگی ہے اور تیل منرل واٹر سے سستا ہے، سعودی عرب ریاض میں دُنیا کی 31 ویں اونچی ترین عمارت واقع ہے جسے کنگ ڈم سینٹر ریاض کہتے ہیں۔

File:Riyadh, Saudi Arabia (2048x1367) (36864830374).jpg

سعودی عرب کا سب سے بڑا شہر ریاض ہے اور یہ اس ملک کا دارلحکومت بھی ہے اور اس ملک کی سٹاک مارکیٹ دُنیا کی 11ویں بڑی سٹاک مارکیٹ ہے جہاں روزانہ اربوں کا کاروبار ہوتا ہے۔

HISTORIC DAY MARKED BY FEMALE RACING DRIVER AS SAUDI WOMEN GAIN THE RIGHT TO DRIVE
کُچھ عرصہ پہلے تک سعودی عرب دُنیا کا واحد ملک تھا جہاں خواتین کی ڈرائیوینگ پر پابندی تھی مگر اب یہ پابندی اُٹھا دی گئی ہے اور خواتین گاڑی چلا سکتی ہیں، سعودی عرب کو ایک اور اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہ دُنیا کا واحد مُلک ہے جہاں کوئی قُدرتی دریا موجود نہیں ہے اور دُنیا کے کسی اور مُلک کے پاس تیل کے اتنے ذخائر نہیں جتنے سعودی عرب کے پاس ہیں۔

File:Date Picker, Saudi Arabia.jpg
Mark Dolce / CC BY

کھجور کی پیداوار میں سعودی عرب دُنیا کا تیسرا بڑا مُلک ہے اور اس مُلک کا ہر شہری مُسلمان ہے اور کوئی غیر مُسلم سعودی شہریت اختیار نہیں کر سکتا۔ اس مُلک میں 2012 سے ہر پبلک جگہ پر تمباکو نوشی ممنوع ہے جو کے ایک انتہائی اچھی بات ہے۔

Riyadh-airport.jpg

آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ سعودی عرب میں آبادی پر قابو ڈالنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کرنا بھی غیر قانونی ہے۔ دُنیا کا سب سے بڑا ائرپورٹ کنگ خالد ائرپورٹ سعودی عرب میں واقع ہے اور سعودی بادشاہ دُنیا کا آٹھواں طاقتور ترین انسان سمجھا جاتا ہے۔

سعودی عرب میں سب سے پہلے ٹی وی 1965 میں کنگ فیصل نے متعارف کروایا اور اس سے پہلے یہاں ٹی وی نہیں تھا۔