سمارٹ فون گم جانے یا چوری ہوجانے پر چور ڈھونڈنے کے 4 آسان طریقے

سمارٹ فون میں ہمارا بہت سا ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے ہماری ویڈیوز فوٹوز، کونٹیکٹس اور کریڈٹ کارڈ جیسی معلومات معحفوط ہوتی ہیں۔

ایسے میں سمارٹ فون کا چوری ہوجانا یا گم ہوجانا انتہائی پریشان کن ہو سکتا ہے کیوں کے کوئی نہیں چاہتا کے اس کا پرائیوٹ دیٹا کسی ایسے آدمی کے ہاتھ لگ جائے جو اس کا غلط استعمال کر کے نقصان پہنچائے.
اس پوسٹ میں تین چوری سے بچنے اور چور تک پہنچ کر اپنا فون برامد کرنے کے طریقے شامل کئے جا رہے ہیں جو انتہائی مفید ہیں

1۔Thief Tracker App

موبائل فون گم یا چوری ہوجانے کی صورت میں یہ ایپ کافی مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔فون چوری ہونے کے بعد یہ ایپ چور کی ساری جانکاری آپ کو مہیا کر دیتی ہے اس کے علاوہ یہ فون سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے کی تصویر کھھینچ کر آپ کو ای میل کر دیتی ہے جو کے فون تلاش کرنے میں کافی مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔

2.Anti-Theft Alaram

یہ ایپ بھی انتہائی مدد گار ایپ ہے جو فون میں انسٹٓال کرنے سے کوئی بھی آدمی آپ کے فون کے چھیڑے گا تو اس ایپ کو پتہ چل جائے گا اور یہ آپ کے فون میں الارم بجا دے گی جس سے اردگرد کے لوگ متنبہ ہو جاتے ہیں اور آپ بھی اگر فون کے قریب ہوں تو فون کی سمت کا اندازہ ہوجاتا ہے۔

3.Lockout Security App

یہ ایپ گوگل میپس کو استعمال کرتی ہے اور فون گم ہو جانے کی صورت میں گوگل میپس کےساتھ آپ فون ٹریس کر سکتے ہیں اس کے علاوہ اگر فون سوئچ آف کر دیا جائے تب بھی یہ ایپ فون کو لاسٹ لوکیشن ڈھونڈنے میں مدد گار ہوتی ہے ۔یہ ایپ آپ کے فون کو لاک بھی کر سکتی ہے۔

4.Find My device by google

گوگل کی یہ سروسز صرف اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کے لیے ہیں اس سروس کے ذریعے اپ اپنافون گوگل میپ کی مدد سے لوکیٹ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ فون پر الارم بجا سکتے ہیں اور فون کو لاک کرسکتے ہیں۔