سٹائل کریز کے مطابق پاکستان کی 10 خوبصورت اور ذہین خواتین سیاست دان

سٹائل کریز کے مطابق پاکستان کی 10 خوبصورت اور ذہین خواتین سیاست دان

پاکستانی سیاست میں بہت سی خواتین نے اپنا کردار ادا کیا جن میں بے نظیر بھٹو سر فہرست ہیں مگر پچھلے کچھ سالوں سے پاکستان کی سیاست میں خواتین کی دلچسپی اور شمولیت سے سیاست کے ویران میدانوں میں بھی پھول کھل اٹھے ہیں۔

بقول ڈاکٹر اقبال ۔وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ۔

پاکستان کی سیاست میں پھول کھلانےوالی یہ خواتین اپنے رکھ رکھاو اور بناو سنگھار کی وجہ سےبھی کافی پسند کی جاتی ہیں حال ہی میں سٹائل کریز نے پاکستان کی 10 خوبصورت اور ذہین سیاست دان خواتین کی لسٹ جاری کی۔

10:مریم نواز

مریم نواز ذہانت اور خوبصورتی کے لحاظ سے سٹائل کریز کی لسٹ میں پاکستانی سیاست دانوں میں 10 نمبر پر ہیں ۔مریم نواز پاکستان کے سابقہ نا اہل وزیر اعظم میاں نواز شیریف کی بیٹی ہیں۔ مریم نوازمسلم لیگ ن کی ایک نئی ابھرتی ہوئی لیڈر ہیں۔ جو کےاپنی نفیس اور پر کشش شخصیت کے ساتھ سا تھ خوبصورت بھی ہیں۔ اپنی خدا داد صلاحیتوں کی وجہ سے مریم نوازبہت کم عرصے میں پاکستان کی مقبول سیاست دانوں کی لسٹ میں شامل ہو گئیں لیکن عدالت نے انہیں بھی باؤ جی کی طرح نااہل کرار دیکر سیاست کے میدان سے باہر کر دیا۔

https://www.samaa.tv/wp-content/uploads/2018/04/maryam-nawaz-640x426.jpg

9: حنا پرویز بٹ

حنا پرویز بٹ مسلم لیگ ن کی ممبر ہیں اور سیاست دان ہونے کے ساتھ ساتھ پروفیشنل ڈیزائنر بھی ہیں ۔جو پاکستانی سیاست دان عورتوں میں ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔ کم عمری میں سیاست میں اپنا ایک الگ نام اور پحچان بنانے والی حنا پرویز بٹ خوبصورتی کے لحاظ سے سٹائل کریز کی لسٹ میں نمبر 9 پر ہیں ۔

Image result for Hina Pervaiz Butt

8: ایلا ملک

ایلا ملک پی ٹی آئی کی مبمرہیں۔ ایلا ملک نوجوان حسین و جمیل اور خوبصورت سیاست دان ہیں۔ ایلا ملک وفاقی وزیر سمیرا ملک کی بہن ہیں۔اور سابق صدر سردار فاروق احمد خان لغاری کی بتیجی ہیں۔ انہوں نے عمران خان کے کام سے متاثرہ ہو کر (تحریک انصاف) میں شمولیت اختیار کی۔سٹائل کریز کی لسٹ میں ایلا ملک نمبر 8 پر ہیں۔

Image result for Ayla Malik

7: علی زئی اقبال حیدر

علیزئی اقبال قومی اسمبلی کی سابق رکن ہے جو 2013 ء کے عام انتخابات میں سندھ سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئیں اور سیاست میں قدم رکھا. وہ سابق قانون ساز اقبال حیدر کی بیٹی ہیں اور وہ سیاست میں اس لیے داخل ہوئ کے وہ اپنے والد کے انسانی حقوق کے کام کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں. وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ترجمان بھی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ وہ پر کشش اور خوبصورت شخصیت کی حا مل ہیں۔ سٹائل کریز کی لسٹ مٰیں علی زئی نبمر 7 پر ہیں۔

Image result for Alizeh Iqbal Haider

6:کشمالہ طارق

کشمالہ طارق خوبصورت اور دلکش سیا ست دان ہیں اور اپنے جرات مندانہ سیاسی موقف پر ڈٹ جانے میں مشہور ہیں کشمالہ نے اپنی سیاسی کیرئر کا آغاز مسلم لیگ ق سے کیا اور خواتین کی مخصوس سیٹوں پر منتخب ہو کر قومی اسمبلی کا حصہ بنی اور پھر اپنی خوبصورتی اور رکھ رکھاو اور خواتین کے حقوق پر اپنی آواز کو بلند کر کے بہت جلد پاکستان کی مقبول خاتون سایست دانوں کی لسٹ میں شامل ہو گئیں۔

۔ Related image

5: حنا ربانی کھر

پاکستان کی سب سے کم عمراور پہلی خاتون وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سٹائل کریز کی لسٹ میں میں نمبر 5 پر ہیں. اور وہ اپنے کردار کے علاوہ اپنے انداز اور خوبصورتی کے لئے جانی جا تی ہیں۔حنا ربانی کھر سیاستدان غلام نور ربانی کی بیٹی ہیں. وہ سابق گورنر اور پنجاب کے وزیر اعلی غلام مصطفی کھارکی بھتیجی ہیں۔

Image result for hina rabbani khar

4: ماروی میمن

ماروی میمن کا تعلق مسلم لیگ نون سے ہے ماروی نے اپنے ماہرانہ تبصروں اور خوبصورت اور پرکشش شخصیت سے سٹائل کریز میں نمبر 4 پر جگہ بنائی ہے۔

Image result for Marvi Memon

3: سمیرا ملک

سمیرا ملک ایک پاکستانی مشہور سیاستدان اور سوشل ورکرز ہیں۔ وہ ملک اللہ يار خان کی بیٹی ہے اور چند پاکستانی خواتین میں سے ایک ہے جو عمر رسیدہ ہو نے کے سا تھ ساتھ انتہائی پر کشش بھی ہیں۔ سٹائل کریز نے انہیں نبمر 3 پر رکھا ہے۔

Image result for Sumaira Malik

2: سسی پلیجو

سسی پلیجو ایک نوجوان لبرل سیاست دان کالم نگار ہیں۔ وہ سندھی سیاستدان ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک سرگرم ورکر ہیں اور اپنے سندھی روائتی لباس اور خوبصورتی کی وجہ سے بھی مشہور ہے اور بہت سے لوگ ان کے پرستار ہیں ۔سٹائل کریز نے انہیں نمبر 2 پر رکھا ہے

.Image result for Sassui Palijo

1: شازیہ مری

شازیہ مری کا تعلق بھی سندھ سے ہے اور وہ سندھ کی انفارمیشن اینڈ الیکٹرک پاور کی صوبائی وزیر بھی ہیں۔ اور سندھ کے مشہور سیاستدان کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں وہ پاکستان پیپلز  پارٹی کی ایک سرگرم ورکر ہیں اور اپنی جادوگرانہ صلاحیتوں کی وجہ سے سٹائل کریز پر نمبر 1پر ہیں ۔

Related image