ماہر کار ڈرائیورز کے 10 قیمتی مشورے

تجربہ کار ڈرائیور جانتے ہیں کے کار رکھنا آسان کام نہیں ہے کیونکہ آپکو گاڑی کی چھوٹی سے لیکر بڑی خرابی تک کا دھیان رکھنا پڑتا ہے اور سب اہم کام چوروں سے گاڑی کی حفاظت کا انتظام بھی آپکی ذمہ داری ہے۔

آپکی زندگی کو آسان بنانے کے لیے اس آرٹیکل میں ماہر ڈرائیورز کی Tips کو شامل کیا جارہا ہے جو بطور کار مالک آپکی زندگی کو آسان کر دیں گی۔

نمبر10 سکریچ اور نیل پالش

Nail Polish, Polish, Nail Paint, Paint, Nail, Manicure

گاڑی پر سکریچ پڑنا کار مالک کے لیے ایک انتہائی تکلیف دہ چیز ہے کیوں کہ کوئی بھی نہیں چاہتا کے اُس کی گاڑی کا پینٹ خراب ہو اور گاڑی کی قیمت میں کمی آئے، اپنی کار کے رنگ کی نیل پالش خریدے اور سکریچ کے اوپر نیل پالش سے رنگ کر کے اُسے خشک ہونے دیں اور خشک ہونے پر ہلکا سا کمپاونڈ لگا دیں تاکہ سظح ملائم اور برابر ہوجائے۔

نمبر 9 سکرین کریک

گاڑی کی سکرین پر اگر پتھر لگ جائے تو سکرین کا کریک ہوجاتی ہے اور پھر یہ کریک آہستہ آہستہ بڑھتا جاتا ہے اوربلا آخر آپ کو مجبور کردیتا ہے کہ گاڑی کی سکرین تبدیل کریں، سکرین پر کریک آجانے کی صورت میں کلیر نیل پالش سے کریک کو سکرین کے دونوں طرف پینٹ کردیں سکرین کا کریک وہیں رُک جائے گا۔

نمبر 8 گرمی میں گاڑی پارک کرنا

گرمیوں میں دھوپ میں گاڑی پارک کرنا ایک مشکل فیصلہ ہوتا ہے کیونکہ چند ہی منٹ میں تیز دھوپ کی گرمی گاڑی کو اوؤن بنا دیتی ہے، ایسی صورت میں اگر آپ کو گاڑی دھوپ میں تھوڑی دیر کے لیے پارک کرنی ہو تو گاڑی کا سٹیرینگ 180 ڈگری پر گھما دیں یعنی اُلٹا گھما دیں ، ایسا کرنے سے آپ کی واپسی پر گاڑی کا سٹیرینگ شدید گرم نہیں ہوگا ۔

نمبر 7 دھوپ سے بچنے کے لیے

دوپہر کی شدید دھوپ میں گاڑی چلانا مُشکل ہوجاتا ہے کیونکہ سامنے سے آنے والی چیزیں تیز روشنی کی وجہ سے اپنا عکس کھو دیتی ہیں، ایسی صورت میں ایکسرے پیپر کو گاڑی کے فرنٹ شیشیے کے اوپر لگانے سے دھوپ کی تیزی سے بچا جاسکتا ہے۔

نمبر 6Car Sickness

Bay Leaf, Pepper, Cooking, Laurel, Green, Dried

اگر آپ لمبے سفر پر روانہ ہونا چاہتے ہیں اور کار Sickness سے پریشان ہیں تو تیز پات یعنی Bay leaf کے پتے چبانے سے آپ کی یہ مشکل دور ہو جائے گی۔

نمبر 5 لمبےسفر میں نیند آنے کی صورت میں

Close-Up Photography of Sliced Lemon

اگر آپکا سفر ابھی مکمل نہیں ہُوا اور راستہ لمبا ہے اور نیند آرہی ہے تو ایسی صورت میں لیموں چُوس لیں نیند کا غُبار ختم ہو جائے گا۔

نمبر 4 آئل کوالٹی چیک کرنے کے لیے

گاڑی کو 5 سے 10 منٹ سٹارٹ رکھنے کے بعد بند کر دیں اور گاڑی کا بونٹ اُٹھا کر آئل گیج سے دو سے تین قطرے سفید پیپر پر لگا لیں اور پیپر کو دھوپ میں رکھ دیں ، دو گھنٹے بعد چیک کریں اگر دھبے کے درمیان میں کالا رنگ واضح ہو تو آئل بدلنے کے ضرورت ہے۔

نمبر 3 پیٹرول کی کوالٹی جانچنے کے لیے

ایک سفید پیپر پر پیٹرول کے کُچھ قطرے گرائیں اور پیٹرول کے ہوا میں اُڑنے کا انتظار کریں اگر پیٹرول خشک ہونے کے بعد پیپر پر گریس کا نشان ہے تو یہ نشانی ہے کہ پیٹرول میں کوئی گھٹیا چیز ملائی گئی ہے۔

نمبر 2 کار میں فوراً تازہ ہوا داخل کرنے کے لیے

اگر آپکی کار دیر تک دھوپ میں کھڑی رہی ہے تو یقیناً وہ اندر سے بھٹی کی طرح گرم ہو گئی ہو گی ایسی صورتحال میں گاڑی کا ایک اگلا ایک سائیڈ کا دروازہ کھول دیں اور اگلی دوسری سائیڈ کی ونڈو نیچے کر دیں اور پھر گاڑی کے پچھلے دروازے کو کھولیں اور بند کریں اور اس عمل کو تھوری دیر تک جاری رکھیں اس سے آپ کی گاڑی جلدی ٹھنڈی ہو جائے گی اور اگر گاڑی سے بدبو آرہی ہے تو وہ بھی ختم ہو جائے گی۔

نمبر 1 گاڑی کو کؤر کریں

اپنی گاڑی کو جہاں بھی لمبے عرصے کے لیے پارک کریں اُسے ضرور کسی کؤر کے ساتھ ڈھک دیں یہ آپ کی قیمتی گاڑی کو جہاں دھوپ اور گرمی سے محفوظ رکھے گا وہاں گندا نہیں ہونے دے گا۔