پاکستان کے 20 ناقابل فراموش ڈرامے

انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیسIMDB شوبز کے مطلق دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جس نے حال ہی میں پاکستانی ڈراموں کی معلومات کو اپنی ویب سائٹ میں شامل کیا اور IMDB یہ دیکھ کر حیران ہوا کے پاکستانی ڈراموں کو ساری دنیا میں بے پناہ پسند کیا جاتا ہے ۔

انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس IMDB نے پچاس پاکستانی ڈراموں کی لسٹ جاری کی جو ریٹینگ میں 8.5 سے اوپر ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کے یہ ڈرامے کہانی ، اداکاری ، ڈائریکشن سے لیکر ہر چیز میں کمال رکھتے ہیں۔

1.سنو چندا(2018)

9.4 Rating at IMDB

Suno Chanda Poster
یہ ڈرامہ اپنے مرکزی کرداروں فرحان سعید ، فرحان علی آغا اور اقرا عزیز کے گرد گھومنے والی ایک ایسی کہانی ہے جس میں دوکزن آپس میں ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے لیکن ان کے گھر والے انکا نکاح کر دیتے ہیں اور پھر کہانی شروع ہوتی ہے جسے دیکھ کر آپکے چہرے پر مسکراہٹیں بکھر جائیں گی۔

2.دھواں(1994)

9.4 Rating at IMDB

Dhuwan Poster
دھواں ڈرامے کا شمار پاکستان کے چند ایسے ڈراموں میں ہوتا ہے جو بازاروں کو سنسان کردیا کرتے تھے۔عاشر عظیم، نازلی ، نبیل اس ڈرامے کے مرکزی کردار تھے اور ڈرامے کی کہانی پانچ دوستوں کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے جرم کے خلاف لڑنے کے لیے ایک پولیس کمانڈوز کی ٹیم بنائی اور پھر اپنی ثابت قدمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہوئے ۔

3.پیارے افضل (2013-2014)

9.2 Rating at IMDB

Pyarey Afzal Poster
حمزہ علی عباسی اورآئزہ خان نے ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کیا ڈرامے کی کہانی ایک نوجوان کے گرد گھومتی ہے جسکا سامنا محبت اور دنیا سے ہوا تو کہانی کھلتی چلی گئی۔

4.بے دردی(2018)

9.1 IMDB Rating

Baydardi Poster
معاشرے کے کرداروں کے گرد گھومتی اس کہانی میں مرکزی کردار کاشف محمود، ثنا فخر، بہروزسبزواری اور بشری انصاری نے ادا کیا اور اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے اپنی ذات کا لوہا پھر منوایا۔

5.دیار دل(2015)

9.1 IMDB Rating

Diyar-e-Dil (2015)جب ماں باپ علیحدہ ہو جائیں تو بچوں پر کیا گزرتی ہے یہ ڈرامہ تعلقات میں عزت ، محبت اور خیال رکھنے کا ایک سبق دیتا ہے ۔

6۔سنگ مرمر(2016)

9.0 IMDB Rating

Sange Mar Mar Poster
ڈرامے کی کہانی گلستان خان جو ایک سخت اور انتہائی ظالم انسان ہے کے گرد گھومتی ہے کے کیسے وہ اپنے نا م نہاد اصولوں کے لیے اپنے رشتوں کو سولی چڑھاتا ہے۔

7.سنہرے دن(1991)

9.0 IMDB Rating

Sunehray Din (1991)سنہرے دن پاکستان آرمی کے افسران کی ٹرینینگ اور روزمرہ زندگی پر بننے والا ایک انتہائی خوبصورت ڈرامہ ہے جس کے مرکزی کردار سلیم شیخ اور کرن تابعیر نے ادا کیے

8.ہمسفر(2011)

9.0 IMDB Rating

Humsafar Poster
زبردستی کی شادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل پر بننے والے اس ڈرامے میں فواد خان ، ماہرہ خان اور عتیقہ اوڈھو نے مرکزی کردار ادا کئے۔

9.میری ذات ذرہ بے نشان(2009)

9.0 IMDB Rating.

Meri Zaat Zarrae Benishan Poster
میری ذات ذرہ بے نشان ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جس پر معاشرے نے غلط کاری کا غلط الزام لگایا اور اس کی بیٹی جسے ماں کی کہانی شادی کے بعد پتہ چلی ۔
ڈرامے کے مرکزی کردار سروت گیلانی، ثمیہ ممتاز اور ثمینہ پیرزادہ ہیں۔

10.سیلوٹ(2016)

8.9 IMDB Rating

Salute Poster
پاکستانی ہیرو اعتزاز حسن کی زندگی پر بننے والی ڈرامہ فلم۔اعتزاز حسن نے کمسنی میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے سکول پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں ایک خود کش بمبار کو دبوچ لیا اور سکول میں داخل نہ ہونے دیا اور خودکش بمبار کے پھٹنے سے جام شہادات نوش کیا۔
فلم میں مرکزی کردار احمد، احسن اور منظر بیگ نے ادا کیا۔

11.وارث(1979)

8.9 IMDB Rating

پاکستانی جاگیر دارانہ نظام پر بننے والی کہانی جس میں جاگیر دار چوہدری حشمت اپنی انا اور بزرگوں کی روایات کو بچانے کے لیے حکومت سے ٹکرا گیا۔ڈرامہ وارث پاکستان کے بہترین ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ ہے جس کے مرکزی کرداروں نے اپنے بہترین اداکارای سے اس ڈرامے کو پاکستان اور پاکستان سے باہر چائینہ اور ترکی میں بھی بے پناہ مقبول بنایا۔
ڈرامے میں محبوب عالم ، عابد علی، ثمینہ احمد، فردوس جمال نے اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے۔

12.دو قدم دور تھے(2014)

8.8 IMDB Rating

Sami Khan and Ayeza Khan in Do Qadam Dur Thay (2014)سامی خان اور آئزہ خان نے اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کیا ۔ یہ ڈرامہ IMDB پر کچھ عرصہ 9۔2 کی ریٹینگ پر رہا لیکن بعد  میں یہ ریٹینگ کم ہو گئی۔

13.تنہائیاں(1985)

8.8 IMDB Rating

Tanhaiyaan Poster
پی ٹی وی کلاسک ڈرامہ سیریز تنائیاں دو بہنوں کی کہانی ہے جو ماں باپ کے انتقال کے بعد اپنی آنٹی کے ساتھ رہنے لگیں اور پھر ماں باپ کا گھر واپس خریدنے کی جدوجہد میں انہوں نے سیکھا کے مکان اور گھر میں کیا فرق ہوتا ہے۔ڈرامے میں اپنی ادکاری سے چار چاند لگائے شہناز شیخ نے اور مرینہ خان نے۔

14.اُڈاری(2016)

8.8 IMDB Rating

Udaari Poster
معاشرے میں ہونے والے جرائم پر بننے والی اس کہانی میں مرکزی کردار فرحان سعید ثمعیہ ممتاز اور اُروا نے ادا کئے

15.داستان(2010)

Dastaan Poster
۱۴ اگست 1947 کے بعد پیدا ہونے والے مسائل پر بننے والی ایک کہانی جس کے مرکزی کردار صنم بلوچ ،احسن خان اور فواد خان نے ادا کئے۔

16.ڈر سی جاتی ہے صلہ(2017)

8.7 IMDB Rating

Yumna Zaidi in Dar Si Jaati Hai Sila (2017)ڈرامے کی کہانی ایک خوفزدہ اور شرمیلی لڑکی اور اس کی ماں کے گرد گھومتی ہے جنہیں ایک مزاحیہ مگر شاطر فریبی نے دھوکا دیا۔

17۔ کوئٹہ(2016)

8.7 IMDB Rating

https://m.media-amazon.com/images/M/MV5BNWM0MGJiMzUtMDg5NC00NzAzLTgxNWUtYzBiNmUxNDliZDM3XkEyXkFqcGdeQXVyMzc0NzU5MTc@._V1_.jpg

کوئٹہ تین کرداروں کے گرد گھومنے والی ڈرامہ فلم ہے جس کی کہانی کے کردار اپنی روزمرہ کی زندگی سے ہٹ کر بقا کی خطرناک جنگ لڑتے ہیں۔فلم کے مرکزی کردار اصل دین خان اور عبداللہ جان غزنوی نے ادا کئے۔

18.جیکسن ہائٹس(2014)

8.7 IMDB Rating

Jackson Heights (2014)نیویارک امریکہ میں رہنے والی پاکستانی فیملیز کی 3 کہانیاں جس میں نعمان اعجاز اور عادل حسن نے مرکزی کردار ادا کئے۔

19.خدا اور محبت (2011)

8.7 IMDB Rating

اسلام آباد میں رہنے والےایک ماڈرن اور امیر خاندان کا چشم و چراغ جب ایک امام مسجد کی بیٹی سے محبت کرتا ہے تو کیا ہوتا ہے اس ڈرامے کی کہانی سے آپ کو پتہ چلے گا۔

(2015)20.گل رعنا

8.5 IMDB Rating

Gul-e-Rana Poster