ہر خطرناک بیماری میں انار شفا ہے

انار کہ یہ ننھے دانے انسان کی صحت پر حیرت انگیز طور پر اثر انداز ہوتے ہیں ، انار Antioxidents سے پھر پور ہوتا ہے اور اس میں وٹامن سی ، بی اور ای کے علاوہ فائبر کی بڑی مقدار موجود ہے ۔

اس پوسٹ میں انار کہ 10 فائدے شامل کئے جا رہے ہیں جوآپ کے اندر فوری طور پر انار کھانے کی رغبت بیدار کریں گے ۔

1.آنتوں کے لیے انتہائی مفید ہے

انار کا جوس انتوں کے لیے انتہائی مفید ہے یہ آنتوں میں سختی کو ختم کرتا ہے جس سے طبعیت پرسکون ہو جاتی ہے اس کے علاوہ یہ آتنوں میں جمی ہوئی پلاک ختم کرتا ہے اور آنتوں کو کھول کر خون کے بہاو کو ٹھیک کرتا ہے اور خون میں کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے۔

2.بد ہضمی کا دشمن

اگر آپ کو بد ہضمی کی شکائت ہے تو انار آپ کے لیے بہترین ٹانک ہے یہ خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے اور انسولین بنانے میں مدد کرتا ہے ۔

سوزش اور بدہضمی دونوں میں انتہائی مفید ہے۔

3. ڈائریا کا دشمن

جی ہاں ڈاکٹر سے دوائی لینے کی بجائے ڈائریا کی شکائت میں انار کھا لیں یہ دوا سے زیادہ جلدی آپ کو تند رست کر دے گا

تندرست گردے5.

یہ خون میں موجود گردوں کو نقصان پہناچنے والے مادوں کی صفائی کر دیتا ہے ۔ اور گردوں کر فعال کر دیتا ہے۔

حاملہ خواتین کے لیے

انار کا جوس حاملہ خواتین میں پری میچور چائیلڈ برتھ کو روکتا ہے اس میں موجود وٹامنز اور منرلز کی بڑی مقدار خون کی کمی کو پورا کرتی ہے اور انار میں موجود پوٹاشیم جسم میں کریمپس پڑنے سے روکتی ہے ۔

6. کولیسٹرال کم کرتا ہے

انار میں موجود ائنٹی اکسائنڈنٹ کی بڑی مقدار خون میں برے کلیسٹرال کو کم کرتی ہے اور خون میں اچھے کلیسٹرال کا اضافہ کرتی ہے ۔ اسے روزانہ اپنی خوراک کا حصہ بنانے سے کولیسٹرال سے جڑی ہوئی تمام بیماریوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

7۔ ایمونٹی کو تیز کرتا ہے

انار میں طاقت ور اینٹی بیکٹریا اور اینٹی مائکروبیال جسم کےایمیون سسٹم کو طاقت ور کردیتے ہیں اور جسم کی قوت مدافعت بڑھا کر ماحول میں موجود بیماری پیدا کرنے والے جراثیم کو حملہ کرنے سے روکتے ہیں۔

8.فالتو چربی کم کرتا ہے

انار کا روزانہ استعمال جسم سے فالتو چربی کو خارج کردیتا ہے اور اس میں موجود فائبر خوراک کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہوں انار ان کے لیے انتہائی کارامد ہے

9. جگر کو طاقطور کرتا ہے

تمباکو نوشی اور دیگر منشیات سے جگر تباہ ہو جاتا ہے انار جگر کی سوزش اور زخم کو ٹھیک کرتا ہے اور جگر کو دوبارہ بننے میں مدد دیتا ہے۔

10. کینسر سے بجاتا ہے

کینسر جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے انار میں موجود اAntioxidents اور توانائی کی بڑی مقدار بہت سارے کینسر کو پیدا ہونے سے روکتی ہے۔ انار چھاتی کے سرطان، لنگز کینسر، جلد کے سرطان میں انتہائی مفید ہے۔