10 انتہائی طاقتور قدرتی اینٹی بائیوٹک جن میں شفا ہے

آجکل سردی کی وجہ سے نزلہ ، کھانسی ، زکام وغیرہ کی وبا عام ہے جو بچوں کیساتھ ساتھ بڑوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔
نزلہ ،کھانسی ، زکام کے مریض جب اپنی بیماری کی شکائت ڈاکٹر کے پاس لیکر جاتے ہیں تو ہمارے قابل اور انتہائی مصروف ڈاکٹر حضرات مریض کا چہرہ تک دیکھنے کی زحمت نہیں کرتے نبض دیکھنا تو دور کی بات اور ایک پرچی پر گندی سی لکیریں مار کر مریض کو تھما دیتے ہیں کے میڈیکل سٹور سے خرید لو۔

جی ہاں ڈاکٹر نے آٓپ کو اینٹی بائیوٹک ادویات لکھ کر دیں ہیں جو آپ کے جسم میں بیکٹریا کے خلاف جنگ تو کریں گی اور آپ کو فوری طور پر بیماری سے نجات مل جائے گی مگر آپ کی صحت کو شدید نقصان پہنچائیں گی ۔
ڈاکٹر حضرات ان معمولی بیماریوں سے لڑنے کے لیے جب آپ کو اینٹی بائیوٹک ادویات دیتے ہیں تو یہ ادویات آپ کے جسم میں بیماری کے خلاف خود سے لڑنے کی صلاحیت چھین لیتی ہیں اور پھر مریض معمولی سے وائرس سے بھی شدید بیمار ہو جاتا ہے جو کے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم 10 طاقتور ترین قدرتی اینٹی بائیوٹکس کو شامل کریں گے جو زمین پر انسان کے لیے قدرت کا انمول تحفہ ہے اور اگر ہم ان کو اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنائیں تو ہم اور ہمارے بچے ڈاکٹرز اور اینٹی بائیوٹک ادویات کے شر سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

1.ہلدی

ہلدی ایک طاقتور قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے جو معمولی بیماریوں کے خلاف جسم کی قوت مدافعت بڑھاتا ہے، ہلدی جسم میں ہارمونز کی مقدار کو درست کرتی ہے اور جسم کا امیون سسٹم بہتر بناتی ہے، ہلدی میں موجود طاقتور قدرتی اینٹی بائیوٹک جسم کو کینسر سے بچاتے ہیں اور یاداشت کو بہتر بناتے ہیں، ہلدی کو کئی صدیوں سے فنگس جیسی جلدی بیماری کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے اس کہ علاوہ ہلدی بال جھڑ کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

2.ادرک

Image result for ginger

بے پناہ خوبیوں کا مالک ادرک ایک طاقتور اینٹی بائیوٹک بھی ہے جو جسم میں جراثیم کا خاتمہ کر دیتا ہے اور جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہےاور نظام انہظام کو بہتر بناتا ہے۔
ادرک مردانہ کمزوری ، دانتوں کے درد، یرقان ، قے ، عورتوں کی مخصوص بیماریوں ،ریاحی درد، پیٹ میں پانی بھرنا، کولیسٹرول، دل کی بیماریوں ، گردے اور جگر کی بیماریوں میں ایک اکسیر کی طرح کام کرتا ہے۔

3.ریحان یا اوریگانو کا تیل

اوریگینو کا تیل ایک بہت ہی کارآمد اینٹی بائیوٹک ہے جو درد میں آرام کے لیے بھی بہت مفید ہے ، اوریگینو کا تیل کوخون میں کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔

4.Habanero

سرخ مرچ کی نسل کا یہ پودا ذائقے میں انتہائی تیز اور انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے اس کے اندر موجود اینٹی بائیوٹک خصوصیات کے باعث اسے بہت سی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے ، یہ مرچ جسم میں موجود فاضل چربی کو پکھلاتی ہے اور خون کی شریانوں میں خون کا بہاو بڑھاتی ہے جس سے دل کی بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

5.پیاز

Image result for onion

طبیب حضرات کا کہنا ہے کہ آپ جب بھی کسی نئے علاقے میں جائیں تو سب سے پہلے وہاں کا پیاز کھائیں یہ آپ کو اس علاقے میں موجود بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مدد دے گا۔
ہر باورچی خانے میں موجود یہ سبزی قدرت کا انسان کے لیے انمول تحفہ ہے جو انسان کو مختلف طرح کے کینسر سے بچاتا ہے خاص طور پر دماغ کا سرطان،پیاز خون میں شوگر کو کم کرتا ہے اور شوگر کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے اس کے علاوہ نظر کی کمزوری اور جلد کو لاحق ہونے والی عام الرجی میں پیاز انتہائی مفید ہے۔

6.اروی

Image result for horseradish root in urdu
اروی جہاں ایک سبزی ہے وہیں اپنے اندر موجود بے پناہ خصوصیات کے باعث طبیب حضرات اروی کو بیماریوں کی دشمن کہتے ہیں ، اروی کے اندر موجود اینٹی بائیو ٹک کھانسی ، پیشاب کی بیماریوں، گردے میں پتھری، اور جوڑوں کے درد میں انتہائی مفید ہیں ۔

7.Echinacea

سورج مکھی کی نسل کا یہ پھول اور اس کے بیج اپنے اندر انتہائ طاقتور اینٹی بائیوٹک رکھتے ہیں جو جلد کی بہت سی بیماریوں کے علاوہ جسم کے ایمون سسٹم کو بہتر بناتے ہیں ، بازار میں اس پھول کے سپلیمنٹ عام دستیاب ہیں جن کا استعمال صحت مند جسم کو قائم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

8.سیب کا سرکہ

سیب کا سرکا ایک زبردست اینٹی بائیوٹک ہے جس کے بیشمار فائدے ہیں خاص طور پر جسم سے فاضل چربی کے اخراج کے لیے ، سانس کی بیماریوں کے لیے، گرتے بالوں کے لیے، پیٹ کی بیماریوں کے لیے اور بد ہضمی میں اسکا استعمال جادو کی طرح کام کرتا ہے۔

9. شہد

شہد انسان پر اللہ کا ایک ایسا احسان ہے جس کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے کیونکہ شہد میں سوائے موت کے ہر بیماری کی شفا ہے

10. لہسن

لہسن اپکو ہر باورچی خانے میں ملے گا یہ جہاں کھانے کے ذائقےکو دوبالا کر دیتا ہے وہاں اس میں صحت کے لیے بیشمار فائدے ہیں۔ خاص طور پر لہسن جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرنے میں اور جسم کا دفاعی نظام مظبوط بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
لہسن ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو حیرت انگیز طور پر کم کر دیتا ہے ۔ دل کی بند شریانوں کو کھول دیتا ہے اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ لہسن ایمیون سسٹم کو بہتر بناتا ہے اور نزلہ زکام ڈائیریا ، میں انتہائی مفید ہے۔ مچھر یا کوئی کیڑا کاٹ جائے یا فنگل انفیکشن میں جادوئی طور پر کام کرتا ہے ۔ شوگر کے مریضوں کے لیے لہسن کسی اکسیر سے کم نہیں۔