Huawei استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری

امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ میں نشانہ بنا Huaweiجو چین کی کمپنی ہے اور جس کے سمارٹ فون دُنیا بھر میں Apple سے زیادہ فروخت ہوتے ہیں۔
ٹیکنالوجی کے بڑے دیو گوگل نے Huawei کا لائسنس امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایگزیکٹیو آرڈر لیکر معطل کروا دیا اور سارے امریکہ میں Huawei کی فروخت پر بین لگوا دیا جس کے بعد اس کمپنی کے موبائل اور دیگر Devices کی فروخت امریکہ میں بند کر دی گئی۔

سمارٹ فونز میں Huawei دُنیا کی سب سے زیادہ سمارٹ فون فروخت کرنے والی کمپنی ہے جس کے صارف نہ صرف امریکہ میں ہیں بلکے یورپ میں بھی ان کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے اور گوگل کی طرف سے Huawei بین ہونے کے بعد اب گوگل اس کمپنی کے موبائل فونز کو اپنی کوئی بھی سروس استعمال کرنے نہیں دے گا۔

Huawei کے بین سے اس کے صارف پر کیا اثر پڑے گا۔

سمارٹ فون بنانے والی کمپنی Huawei اس وقت Android کا آپریٹینگ سسٹم استعمال کر رہی ہےاور گوگل کا کہنا ہے کہ اس بین سے Huawei کی موجودہ Devices پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور وہ پلے سٹور اور یوٹیوب وغیرہ بلکل ویسے ہی استعمال کر سکیں گے جیسے پہلے استعمال کرتے تھے یہ بین Huawei کی آئندہ آنے والی موبائل سریزMate 30 range پر لگایا گیا ہے.

Huawei فنونز جو اس بین سے متاثر نہیں ہُوئے

  • Huawei P30: P30 Pro, P30, P30 Lite
  • Huawei P Smart
  • Huawei Mate 20: Mate 20 Pro, Mate 20, Mate 20 Lite, Mate 20 X
  • Huawei P20: P20 Pro, P20, P20 Lite
  • Huawei Mate 10: Mate 10 Pro, Mate  10, Mate 10 Lite
  • Huawei P10: P10 Plus, P10, P10 Lite

سمارٹ فونز استعمال کرنے والے امریکہ اور چین کی اس تجارتی جنگ سے مزید بھی متاثر ہو سکتے ہیں کیونکہ امریکہ چین کی دیگر سمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کو بھی مستقبل میں بین کر سکتا ہے جس کے نتیجے میں چین کے موبائل استعمال کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد دُنیا بھر میں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔